ابنا: ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورای اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے کہا ہے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے مذاکرات، تمام قوموں اور حکومتوں پر ایران کے ایٹمی پروگرام کی حقانیت اور شفافیت ظاہر ہونے کا باعث بنیں گے۔
اطلاعات کے مطابق سید حسین نقوی حسینی نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان مذاکرات اور گفتگو کے نتائج اسلامی جمہوریہ ایران کے فائدے میں ہیں کیونکہ ان مذاکرات میں دونوں فریقوں کے نظریات واضح طور پر بیان کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ایران کو آئی اے ای اے کا باضابطہ رکن ہونے کی حیثیت سے اس بین الاقوامی ادارے کے ساتھ مسلسل مذاکرات کرنے چاہییں، مزید کہا کہ ان مذاکرات میں دونوں فریقوں کے مطالبات اور درخواستیں بیان کی جائيں گي اور ان کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان مذاکرات کا نیا دور پندرہ مئی دو ہزار تیرہ کو ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر میں ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲